(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس نے کہا ہے کہ خلیل العوادہ کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ غاصب صہیونی فوجیوں کی تمام تر ظلم و بربریت اور تکبر ہمارے بہادر قیدیوں کے عزم کوتوڑنے میں ناکام رہا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کےمظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحری حماس کے ترجمان حازم قاسم نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ بہادر فلسطینی قیدی خلیل العوادہ کی کامیابی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ العواودہ کی کامیابی صہیونی جیلرووں کے خلاف جاری لڑائیوں میں قیدیوں کی کامیابیوں کے ریکارڈ میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مطالبات کی منظوری، خلیل العوادہ نے 5ماہ سے جاری بھوک ہڑتال معطل کردی
قاسم نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ کامیابیاں ہمارے بہادر قیدیوں کے ٹھوس ارادے کی تصدیق کرتی ہیں اور صہیونی فوجیوں کی تمام تر بربریت اور تکبر ہمارے بہادر قیدیوں کے عزم کوتوڑنے میں ناکام رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نام نہاد جیل خانہ جات اتھارٹی کی پالیسیوں کے خلاف اسیروں کی قومی تحریک کی طرف سے چھیڑی جانے والی ایک بڑی جنگ کے دہانے پر ہے جس کی ایک شکل یہ ہوگی کہ آج سے ایک ہزار قیدی کھلی بھوک ہڑتال کریں گے۔