• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

کشمیر میں بھارتی جارحیت: امریکہ نے شہریوں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی

جمعہ 01-04-2022
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
کشمیر میں بھارتی جارحیت: امریکہ نے شہریوں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکہ نے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ  علاقوں اور سرینگرسمیت گلمرگ اورپہلگام کے سیاحتی مقامات کو   خطرناک قرار دیتے  ہوئے مقبوضہ وادی کشمیر کے سفر کیلیے  امریکیوں کو خبر دار کردیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق بھارت  کے ناجائز تسلط کا شکار مقبوضہ جموں و کشمیر مسلسل بھارتی فورسز  کی  بربریت کا نشانہ بن رہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد کشمیری شہید کیے جاچکے  ہیں اور شہادتوں کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ان حالات کے تناظر میں  امریکہ  کی جانب سے محکمہ خارجہ نے اپنی تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری میں اپنے شہریوں کوہدایات جاری کی ہیں کہ مقبوضہ وادی کے سفر سے گریز کیا جائے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کشمیر میں بھارتی حملوں کے خلاف عوامی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہےجس کے بعد سفری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری مشرقی لداخ کا دورہ کرسکتے ہیں۔

امریکہ نے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ  علاقوں اور سرینگرسمیت  گلمرگ اورپہلگام کے سیاحتی مقامات کو   خطرناک قرار دیتے  ہوئے مقبوضہ وادی کشمیر کے سفر کیلیے امریکیوں کو خبر دارکردیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج کی کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کھلم کھلا کشمیریوں کو محاصرے کے دوران نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کر شہید کیے جانے کی ان گنت کیسز سامنے آچکے ہیں جس پر بین الاقوامی قانون سمیت مسلم امہ خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے تاہم مقبوضہ علاقے کے رہائشی روزانہ کی بنیاد پران بھارتی حملوں کے خلا ف احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Tags: امریکہامریکی محکمہ خارجہبھارتی جارحیتبھارتی فوجگلمرگلائن آف کنٹرولمقبوضہ کشمیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.