• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

کشمیر میں بھارتی درندگی  کا بازار گرم: شہریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان 

پیر 18-04-2022
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
کشمیر میں بھارتی درندگی  کا بازار گرم: شہریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان 
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دفترخارجہ نے عالمی برادری پر زور دیاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق تنازع جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت  خارجہ کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں رمضان المبارک کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بھارتی قابض افواج نے مزید 4 شہریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی قابض فوج کی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں رواں ہفتے کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نام نہاد محاصرے اور تلاشی کے دوران نہتے  کشمیری نوجوانوں کا قتل انسانی حقوق اوربین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کا عالمی برادری نوٹس لے۔

بیان کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر 2018 اور 2019 کی کشمیر رپورٹس میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کی سفارش کے مطابق کمیشن آف انکوائری کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کیااورعالمی برادری پر زور ڈالا وہ کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق تنازع جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

بیان میں مزید  کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کاسلسلہ کشمیری عوام کو دہشت زدہ کرنے کی بھارت کی مکروہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہےتاہم ان تمام تر بھارتی مظالم و بربریت کے باجود بہادر کشمیری نوجوان اپنے منصفانہ حق اور مقصد کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں اور کوئی بھی ظلم ان کے مضبوط عزم کو کمزور اور متزلزل نہیں کر سکتا۔

Tags: بھارتی قابض افواجپاکستاندفتر خارجہرمضان المبارکضلع شوپیاںعالمی برادریمقبوضہ جموں و کشمیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.