(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 2020 کے موسم گرما میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد پہلی بار نیتن یاھو امارات کا دورہ کریں گے۔
اسرائیلی اخبار "ٹائمز آف اسرائیل” اخبار نے اطلاع دی ہے کہ غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے نئے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔
سنہ 2020 میں نیتن یاہو نے "ابراہیم ایکارڈ” کے بعد کے مہینوں کے دوران متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنا تھا لیکن وبائی امراض اور اندرونی سیاسی بحرانوں کی وجہ سے یہ سفر بار بار تاخیر کا شکار ہوا۔
۔ 2020 کے موسم گرما میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد پہلی بار نیتن یاھو امارات کا دورہ کریں گے۔
قابض اسرائیل نے مراکش، امارات، بحرین اور سوڈان کے ساتھ 2020 میں "ابراہم معاہدے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے مکمل سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔