(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی بحریہ فلسطینی ماہی گیروں کا معاشی قتل عام کرنے کے لئے انھیں کھلے سمندر میں مچھلیوں کے شکار سے روکنے کےلئے فائرنگ کا استعمال کرتی ہے جس میں اب تک کئی ماہی گیر شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں فلسطینی فشرمین فورم کے سربراہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایاگیا ہے کہ اسرائیل فوج نے رواں ہفتے دوسری مرتبہ فلسطینی ماہی گیروں کو شکار سے روکنے کےلئے فائرنگ کی ہے ، گذشتہ ہفتے کے روز بھی اسرائیلی بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی تھی اور آج صبح بھی ماہی گیروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ کشتیوں کو تباہ کرنے کےلئے آگ کےگولے بھی پھینکے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
نابلس: اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ اور فوجی چیک پوسٹ پر بم دھماکہ
واضح رہے اس سے پہلے بھی ایسا بار بار ہو چکا ہے کہ اسرائیلی فوجی فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو اگ لگا دیتے ہیں یا ان کی کشتیاں پکڑ کر سمندر میں ڈبو دیتے ہیں۔ تاکہ آہستہ آہستہ یہ علاقہ مکمل طور پر فلسطینیوں سے خالی ہو جائے۔ یہ کارروائیاں آئے روز جاری رہتی ہیں۔ان کارروائیوں کے دوران بعض اوقات ماہی گیروں کو نہ صرف یہ کہ گرفتار کر لیا جاتا ہے بلکہ ان کے روز گار کی واحد ذریعہ ان کشتیوں کو بھی اسرائیلی فوج ضبط کر لیتی ہے۔ تاہم فلسطینی ماہی گیر اور ان کے بچے اسرائیلی ظلم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔