(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ( قابض صہیونی ریاست کے مختلف عقوبت خانوں میں قید مزید چار فلسطینیوں میں سرطان کی بیماری کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کینسر کے مریضوں کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی ہے۔
قابض صہیونی ریاست میں فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات رکھنے والے ادارے کے سربراہ قدری ابوبکر نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی تیزی سے کینسر کے مرض کا شکار ہورہے ہیں، صہیونی عقوبت خانوں میں کینسر کے مرض کے مزید چار فلسطینی سامنے آئے ہیں جس کے بعد صہیونی زندانوں میں سرطان کی بیماری کے شکار قیدیوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ انہوں کہا کہ صہیونی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں کے علاج کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی جیل میں فلسطینی کینسر کے مریض کی تشویش ناک حالت
واضح رہے کہ صہیونی ریاست کی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کے خلاف ایک اور بل پیش کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں قید فلسطینیوں کے علاج پر اسرائیل رقم خرچ نہ کی جائے فلسطینی قیدیوں کو اپنی بیماریوں کا علاج خود کرانا ہوگا ۔ یہی معاملہ حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون قیدی اسرایٰ جعابیص کے معاملے میں کیا گیا۔ اسرائیلی حکام نے اسے کہا ہے کہ وہ اپنا علاج اپنی جیب سے کرائے۔