(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی زندانوں میں اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک جاری جس کے باعث سنگین بیماریوں کے شکار 16 فلسطینی شہری عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جنہیں علاج کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی جرائم پر نظر رکھنے اور فلسطینی قیدیوں کے تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض اسرائیل کی "عسقلان” جیل میں مزید سولہ فلسطینی قیدی "کرونا” وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں سے بعض قیدی پہلے سے سنگین اور دائمی بیماریوں کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی ریاست میں کورونا وائرس ایک بار پھر شدت اختیارکرنے لگا
رپورٹ کے مطابق عسقلان جیل میں متاثر ہونے والا پہلا شخص مقبوضہ بیت المقدس کےشمالی مغربی کنارے کے شہر جینین کے پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والا قیدی ایاد نظیر عمر ہے جو کینسر کا شکار ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث اس وقت اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی وبا کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ پوری دنیا میں وبا کم ہو رہی ہے۔”عسقلان” جیل میں قیدیوں کی تعداد تقریبا 35 ہے جن میں سے کم از کم 17 قیدی دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور انہیں صحت کی مسلسل پیروی کی ضرورت ہے۔