• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی حکومت فلسطینی حریت پسندوں کے ہاتھوں زوال پزیر ہورہی ہے، اسرائیلی اخبار  

حکومتی اتحاد کے ٹوٹنے کی وجہ  جہاں سیاسی عدم استحکام ہے وہیں فلسطینی حریت پسندوں کی جانب سے ہونے والی کارروائیاں بھی ہیں۔

بدھ 22-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی حکومت فلسطینی حریت پسندوں کے ہاتھوں زوال پزیر ہورہی ہے، اسرائیلی اخبار  
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی حکومت  فلسطینی حریت پسندوں کے حملوں کو روکنے میں ناکام ہورہی ہے، گذشتہ ایک سال  کے دوران  تاریخ کے سب سے زیادہ  فدائی حملے اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں پر کئے جاچکے ہیں۔

قابض صہیونی ریاست کے معروف عبرانی اخبار "يديعوت أحرونوت”کی جانب سے ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی گئی ہے جس  میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت  کے زوال کی ایک بڑی وجہ فلسطینی حریت پسندوں کے فدائی حملے بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نفتالی بینٹ کی حکومت خطرے میں ، نیتن یاہو کے ساتھ اتحاد کی کوششیں شروع

اسرائیل اس وقت بدترین سیاسی بحران کا سامنا کررہا ہے ، مینا پارٹی کے سربراہ اور وزیراعظم نفتالی بنیٹ  نے اسرائیل کے وزیراعظم کے طورپر عہدے کا حلف اٹھایا اور نیتن یاھو کے بارہ سالہ اقتدار کے دور کو اختتام پزیر کیا تاہم وہ بھی حکومت کو قائم نہیں رکھ سکے  اسرائیل کے عبرانی کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومتی اتحاد کے ٹوٹنے کی وجہ  جہاں سیاسی عدم استحکام ہے وہیں گذشتہ مہینوں کے دوران مقبوضہ علاقے کے اندر فلسطینی حریت پسندوں کی جانب سے ہونے والی کارروائیاں ہیں۔

اخبار نےکہا ہے کہ سیاسی اختلافات پر قابو پانے اور اہم پوائنٹس پر توجہ مرکوز کرنے کے سلسلے میں متحدہ فہرست کے ساتھ نفتالی بینیٹ کی شراکت کے بارے میں نام نہاد "دائیں” بازو کی خاموشی اور حالیہ عرصے کے دوران اسرائیل میں ہونے والے فدائی حملے نفتالی بینیٹ حکومت کے ختم کرنے کا باعث بنے۔

اخبار نے مزید کہا کہ درحقیقت قابض ریاست میں بینیٹ کے دور صدارت میں بڑی کارروائیاں ہوئیں اور اس نے اس اتحاد کے کاغذات کو بکھرا دیا جو مشرق وسطیٰ یں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بالکل مختلف سوچنے والی جماعتوں اور افراد کے درمیان تعاون کے امکان کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا تھا۔

اتحاد کا خیال ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین سے متعلق گہرے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ سکتا ہے اور بجٹ، نقل و حمل اور سب سے اہم بات بنجمن نیتن یاہو کو سیاسی زندگی سے الگ کرنا کے لیے  اقدامات کرسکتا ہے۔

Tags: صہیونیمقبوضہ فلسطیننفتالی بینیٹنیتن یاھونیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.