(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مظاہرین نابلس میں صیہونی ریاستی دہشتگردی میں بچوں اور بزرگوں سمیت دس افراد کی شہادت اور دوسو سے زائد کے زخمی ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے ۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج صبح غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے مشرق میں علیحدگی کی باڑ کے قریب احتجاجی مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ سے کم سے کم بارہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ بدترین آنسو گیس کی شیلنگ سے سیکڑوں افراد کو سانس میں تکلیف ہوئی جن کو فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مظاہرین مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں غیر قانونی صیہونی ریاستی کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ریاستی دہشتگردی میں بچوں اور بزرگوں سمیت دس افراد کی شہادت اور دوسو سے زائد کے زخمی ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے ۔