(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی زندانوں میں قید اسیران کا کہنا ہے کہ ان جیلوں میں فلسطینی پرانسانیت سوز تشددجاری ہے جس کےخلاف اب ہر پلیٹ فارم سے قیدیوں کے حق میں آواز اٹھائی جائے گے۔
قابض ریاست اسرائیل میں600 سے زائد فلسطینی قیدیوں نے ٖانتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتاریوں اور اسرائیلی فوجی عدالتوں میں فلسطینیوں کے خلاف فیصلوں پر بائیکاٹ کا سلسلہ رواں سال 1جنوری 2022ء کے آغاز میں شروع کیا گیا تھاجو199ویں دن بھی جاری ہے۔
صہیونی زندانوں میں قید اسیران کا کہنا ہے کہ ان جیلوں میں فلسطینی عرصہ دراز سے انسانیت سوز تشدد کا سامنا کررہے ہیں جس کےخلاف اب فلسطینی خاموش نہیں رہیں گے اورہرپلیٹ فارم سے قیدیوں کے حق میں آواز اٹھائیں گے، قیدیوں کی جانب سےصہیونی قید میں تکلیفیں سہنے کے باوجود اسیران نے احتجاج کا یہ قدم اٹھایاہےجو قیدیوں کے مطابق مطالبات کی منظوری تک جاری رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی ان غیر قانونی جیلوں میں اس وقت متعدد بے گناہ فلسطینی مرد و خواتین کے علاوہ بچے بھی زیرحراست ہیں جنہیں دوران حراست صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔