(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اب دیگر اسیران جو ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دل کے عارضے جیسے امراض میں مبتلا ہیں نے بھی یکجہتی کیلیے جیل کی برائے نام ملنے والی ادویات اور طبی معائنے سے انکار کردیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی عدالتوں کابائیکاٹ کرنے والے صہیونی زندانوں میں قید 600 سے زائد فلسطینیوں نے گذشتہ ماہ 1جنوری 2022 میں یہ احتجاج شروع کیا تھا جو اب168ویں روز میں داخل ہو چکا ہے فلسطینی قیدیوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
کمیٹی برائے اسیران کے مطابق فلسطینی اسیران کے انتظامی قید کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتاری کے خلاف احتجاج کی پیروی کرتے ہوئےصہیونی جیلوں میں قید بیمارفلسطینیوں نےبھی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور جیلوں کے کلینک سے ادویات اور طبی معائنے سے مکمل طور پر انکار کر دیا ہےجس کے باعث بیمار فلسطینی قیدی کئی روز سے دوا کے بغیر گزاررہے ہیں اور ان میں کئی قیدی شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے امراض کا شکار ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ جیلوں سے بے گناہ فلسطینیوں کو آزادی دی جائے۔