(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی خواتین کو جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ ذہنی تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
فلسطینی خواتین کے قومی دن کے موقع پر مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات جاری کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل نے 1967 سے آج تک سترہ ہزار سے زائد فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا ہے جن میں بڑی تعداد نابالغ بچیوں کی ہے، جبکہ انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار ہونے والی خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فلسطینی کمانڈر تامر کیلانی اسرائیل کے لئے ایک خوف کی علامت بن چکا تھا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت بھی اساتذہ ، طالبات اور صحافیوں سمیت 30 سے زائد فلسطینی خواتین اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے بہت سی ایسی ہیں جن پر کوئی مقدمہ نہیں جو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید ہیں ۔