(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ڈاکٹر طلعت عطرس نے کہا ہے کہ امریکا حمایت میں سالوں سے جاری اسرائیلی دہشتگردی پر فلسطینیوں نے متحد ہوکر جس قدر شدید ردعمل دیا ہے قابض ریاست کو اس کی زربھی توقع نہیں تھی۔
لبنانی یونیورسٹی کے سوشل سائنس ڈپارٹمنٹ کے سابق ڈین ڈاکٹر طلعت عطرس نے فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ ویبنار سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف قابض صیہونیوں کی ظالمانہ کارروائیاں کوئی نئی نہیں ہیں یہ سالوں سے جاری ہیں اور اس میں امریکا کی حمایت شامل ہے لیکن حالیہ شیخ جراح سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا صیہونی فیصلہ اسرائیل کو مہنگا پڑگیا جب فلسطینیوں نے اسرائیلی ظالمانہ اقدام کے خلاف مضبوط انداز میں دفاع کیا جس کا اسرائیلی حکام کو اندازہ نہیں تھا انھیں بالکل اس بات کی توقع نہیں تھی کی فلسطینیوں کی جانب سے اس قدر طاقتور جواب دیا جائے گا یہ بالکل ایسی انداز کا منہ توڑ جواب ہے جو 2006 کی لبنان کے ساتھ جنگ میں دیا گیا تھا جہاں اسرائیل کو اپنے منہ کی کھانی پڑی تھی۔