(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی عہدیداران نےجو بائیڈن انتظامیہ کےایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو یقینی بنانے کی سفارتی کوششیں اور اربوں ڈالر کے مالی اثاثے فراہم کرنا ایک بڑی غلطی ہو گی۔
اسرائیل عسکری قیادت اور انٹیلی جنس کے 3000 کے قریب ذمے داران نے امریکی صدر جو بائیڈن اور کانگریس میں ڈٰیموکریٹس ارکان کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ نیا جوہری معاہدہ اسرائیل کے امن کے لیے ایک "بڑا خطرہ” ہو گا۔
صہیونی عہدیداران کےاس مکتوب کی ایک کاپی امریکی اخبار واشنگٹن فری بیکن کو بھی موصول ہوئی ہےجس میں اسرائیلی چیدہ شخصیات نے کہا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو یقینی بنانے کی سفارتی کوششیں اور اربوں ڈالر کے مالی اثاثے فراہم کرنا ایک بڑی غلطی ہو گی۔