• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: حزب اللہ رہنماشیخ معین دقیق

فلسطین میں صورتحال بہت تبدیل ہو چکی ہے اور فلسطینی عوام بیداری کے ساتھ اسرائیلی دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

ہفتہ 25-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
اسرائیل جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: حزب اللہ رہنماشیخ معین دقیق
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کے دوران لبنان میں اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما شیخ معین دقیق نے کہا ہے کہ اسرائیل اس قابل نہیں ہے کہ مزاحمت اسلامی کے ساتھ جنگ کر سکے۔

حزب اللہ رہنما شیخ معین نے کہا کہ اسرائیل کی دھمکیاں اس کی طرح کمزور اور بے معنی ہیں۔ اسرائیل یہ طاقت نہیں رکھتا کہ لبنان میں اسلامی مزاحمت حزب اللہ کے خلاف جنگ لڑے۔ اسرائیل ماضی میں متعدد جنگ کے تجربات میں ہمیشہ حزب اللہ سے شکست کھا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں صورتحال بہت تبدیل ہو چکی ہے اور فلسطینی عوام بیداری کے ساتھ اسرائیلی دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

حزب اللہ رہنما نے اسرائیل کی شکست کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اب اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکی انتظامیہ لبنان اور دیگر مزاحمتی بلاک کو اقتصادی مشکلات کے شکنجہ کے ذریعہ مشکلات کا شکار کرنا چاہتے ہیں تاہم یہ تمام حربے اور تجربات ماضی میں بھی ناکام رہے اور موجودہ دور میں بھی ناکام ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی سینیٹ میں ‘بی ڈی ایس’ کے خلاف بل منظور

شیخ معین نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور اس کے تمام اراکین یقیناً قابل ستائش ہیں اور اس طرح کے کام دنیا میں فلسطین کاز کی تقویت کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے نوجوانوں کو بھی چاہئیے کہ وہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی طرز پر مسئلہ فلسطین سے متعلق آگہی مہم کا آغاز کریں اور غاصب صہیونی ریاست کے خلاف عوام میں شعور بیدار کریں۔

حزب اللہ رہنما نے مسلم دنیا کے ممالک کا اسرائیل کے ساتھ روابط قائم کرنے کو مسلم اُمّہ کے خلاف سازش اور خیانت قرار دیا اور کہا کہ ہمیں امید ہے پاکستان کے غیور عوام ہمیشہ فلسطین کاز کے حامی رہے ہیں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات سازی کو قبول نہیں کریں گے۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے حزب اللہ رہنما شیخ معین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کی جدوجہد اور مزاحمت کو خراج تحسین پیش کیا اور شہدائے مزاحمت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Tags: اسرائیلبیروتحزب اللہشیخ معین دقیقصابر ابو مریمفلسطینلبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.