(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے تقریباً 30 ارب شیکل کی سرمایہ کاری کے ساتھ یروشلم شہر کے لیے وزارت کی طرف سے اس وقت پروموشن کیے جانے والے ٹرانسپورٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو پیش کیا جس کا مقصد عوامی نقل و حمل کو اپنی سروس، فریکوئنسی، اور قابل اعتماد کو بہتر بنا کر ترجیح دینا ہے۔
صیہونی ریاست کے معروف اخبار یروشلم پوسٹ نے گذشتہ روز اسرائیل کے قومی دن کے موقع کی مناسبت سے منعقدہ نام نہاد فلیگ مارچ کے موقع پر ٹرانسپورٹیشن اور روڈ سیفٹی کے وزیر میری ریگیو نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے پر قابض اسرائیل کے قبضے کو مزید مضبوط کرنے کےلئے القدس شہر میں میں 8.25 ارب ڈالر (30 ارب شیکل) کے یہودیت کے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت کی طرف سے اس وقت لائٹ ریل سسٹم کے نام سے منسوب اس پروموشن کیے جانے والے ٹرانسپورٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو شہر کے مشرقی حصے کو مغربی حصے سے ملانے کیلئے پیش کیا گیا ہے اور یہ تمام غیر معمولی فنڈز شہر کے لائٹ ریل سسٹم کو وسعت دینے جیسے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔
اس منصوبے میں کئی زیر زمین اور زمین سے اوپر کی ٹرین کی پٹریاں شامل ہیں جو اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ شہر مستقبل میں تقسیم نہیں ہوگا۔ یہ شہر کے مشرقی حصے کے ٹکڑے اور تقسیم کا باعث بھی بنتا ہے جو کہ بکھرے ہوئے محلے اور جزیرے بن جائیں گے۔