(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جنونی صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ اب صہیونی اسرائیل کے وجود کی کمزوری کو تسلیم کر رہے ہیں اور اعتراف کر رہے ہیں اور اس کے زوال کا وقت آگیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل زیاد النخانہ سے ایران کے ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں حسین سلامی نے کہا غزہ پر صہیونی وحشیانہ بمباری کو غاصب ریاست کی بوکھلاہٹ قراریتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صہیونی ریاست کے خاتمے کا آغاز ہے اور ممکن ہے کہ فلسطینی مزاحمت کو اس کے لیے براہ راست جنگ کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
یہ بھی پڑھیے
تل ابیب ہمارے میزائلوں کا نشانہ ہوگا، جنگ شروع ہوچکی ہےپیچھے نہیں ہٹیں گے، اسلامی جہاد سربراہ کا اعلان
زیاد النخانہ نےکہا کہ ہم مزاحمت جاری رکھیں گے اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے تعاون سے ہم بہت اچھی صورتحال میں ہیں اور ہم صیہونی حکومت کی کسی بھی جارحیت کا بروقت جواب دینے اور گٹھنے ٹیکوانے کے قابل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف اور فلسطین کی وسیع حمایت فلسطینی عوام کے لیے خوشی كا باعث ہے اور فلسطینی جنگجوؤں اور مجاہدوں کے حوصلے بلند کرتی ہے۔ ️
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ صہیونی جرائم کے خلاف فلسطینی مزاحمت کا تیز رفتار ردعمل بلاشبہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مزاحمتی قوت کا ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے۔ فلسطینی مزاحمت بڑی جنگوں کو سنبھالنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔
انھوں نے مزید کاہ کہ جنونی صہیونی رہنما بھی اب صہیونی وجود کی کمزوری کو تسلیم کر رہے ہیں اور اعتراف کر رہے ہیں اور اس کے زوال کا وقت شروع ہوگیا ہے ۔