(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گرفتار افراد کی شہریت اور شناخت سے متعلق مزید معلومات ابھی فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ مشتبہ ارکان اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کر رہے تھے اور انہیں موساد سے احکامات دیے جارہے تھے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ایران کے سرکاری انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے ایک مبینہ اسرائیلی منصوبہ سازوں کو ایسے وقت میں گرفتار کیا ہے کہ جب وہ ایران میں دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کر نے جارہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
ایران میں موساد کے 3 ایجنٹ گرفتار
ایرانی وزارت انٹیلیجنس کے مطابق اصفہان میں بمباری کی منصوبہ بندی کر نے والے صہیونی ریاست اسرائیل کے مشتبہ ارکان کو گرفتارکر لیا گیا ہے، ادارے کے مختصر بیان میں گرفتار افراد کی شہریت اور شناخت سے متعلق مزید معلومات ابھی فراہم ہیں کی گئی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ مشتبہ ارکان اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کر رہے تھے اور انہیں موساد سے احکامات دیے جارہے تھے۔
ایرانی وزارت کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک کے اراکین نے جدید ترین آپریشنل اور مواصلاتی آلات اور طاقتور دھماکہ خیز مواد تیار کر رکھا تھااور یہ مشتبہ ارکان پہلے سے طے شدہ حساس علاقوں اور اہداف میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی غیر معمولی کارروائی کیلیے مکمل تیاری کر چکے تھے جس کے بعد انہیں کامیابی سے گرفتار کر لیا گیا اور بہت بڑے نقصان سے ملک کو بچانے میں کامیابی ہوئی۔