(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ یہ سچائی روز اول کی طرح روشن ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا وہ ضرور اپنے وطن واپس آئیں گے اور اپنے گھروں میں رہائش پزیر ہونگے، حماس فلسطینی پناہ گزینوں کے از سر نو آباد کاری کے تمام منصوبوں کو مسترد کرتی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے دورہ لبنان کے موقع پر لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ہیڈ کوارٹرز عین التنیہ میں ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور خاص طور پر لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے ملک واپسی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
ملاقات میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ یہ سچائی روز اول کی طرح روشن ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا وہ ضرور اپنے وطن واپس آئیں گے اور اپنے گھروں میں رہائش پزیر ہونگے، حماس فلسطینی پناہ گزینوں کےاز سر نو آباد کاری کے تمام منصوبوں کو مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے فلسطین کی تازہ صورت حال سمیت مسجد اقصی اوربیت المقدس کو یہودیانے کے حوالے سے اسرائیلی مذموم منصوبوں اور کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا اور غزہ کےمسلسل محاصرے سے فلسطینی عوام کے لیے پیدا شدہ مسائل اور مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں لبنان کے اپنے تیل اور گیس کے مکمل حقوق کی بھر پور حمایت کی گئی اور کہا کہ لبنان کی سالمیت اور استحکام فلسطین کے لیے بھی اہم ہے۔ لبنان کے استحکام میں فلسطین کا مفاد ہے۔