(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حزب اللہ کی جانب سے لبنان اور اسرائیلی سمندری حدود میں حزب اللہ کی جانب سے بھیجے گئے ڈرونز کے حوالے سےبات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ حزب اللہ آگ سے کھیلنے کی کوشش کررہی ہے جو تباہ کن ہوسکتا ہے۔
اسرائیلی نگراں وزیر اعظم یائر لیپڈ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سمندری سرحد کے قریب حزب اللہ کی جانب سے بھیجے گئے تین ڈرونز جن کو اسرائیل نے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے پر اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کو چیلنج کررہی ہے حزب اللہ کی جانب سے ڈرونز آپریشن آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے جو تباہ کن ہوسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنا ن کے درمیان سمندری سرحد کے قریب قدرتی گیس کی دریافت کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع جاری ہے جس پر امریکی تعاون سے مذاکرات جاری ہیں تاہم کافی عرصہ سے یہ مذاکرات تعطل کی ہی زد میں رہےہیں۔
سمندری حدود جہاں حزب اللہ نے جہاں کاریش کے نزدیک ڈرون استعمال کیے ہیں ٰہاں سے لبنا ن کو گیس نکالنی ہے۔ یہ گیس صرف اسرائیل کو نہیں بلکہ مغربی ممالک کو بھی فراہمی ہو گی۔