(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض حکام نےالشیخ رائد صلاح کو ترکی جانے سے اس وقت روک دیا جب ان کا سامان ائیرپورٹ پر چیک کیا جاچکا تھااور وہ ٹکٹ لینے والے تھے تاکہ جہاز پر سوار ہو سکیں۔
قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں محصور علاقے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کے ذریعےعلاقائی کنٹرول سنبھالنے والی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان جہاد طلحہ کی جانب سے فلسطینی بزرگ رہنما الشیخ رائد صلاح کے سفر پر غیر قانونی پابندی کے خلاف تنقیدی بیا ن جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینی رہنما کو سفر سے روکے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
جہاد طلحہ نے کہا ہے کہ قابض حکام کا یہ فیصلہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے جوہمارے شہریوں کو پریشان کرنے اور ان کی نقل وحرکت روکنے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کی آواز دبانے کی مایوس کن کوشش کے طور پر کیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دشمن اس طرح ہماری مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کا مسئلہ اجاگر کرنے سے روکنے کی کوشش میں ناکام ہو گا اور اس کا مقصد القدس کے لوگوں کی عوامی رائے دبانے اور اسرائیلی جرائم کی ناکام پردہ پوشی ہے۔
واضح رہے کہ قابض حکام نےاسرائیلی ائیرپورٹ لد پر الشیخ رائد صلاح کو ترکی جانے سے اس وقت روک دیا جب ان کا سامان ائیرپورٹ پر چیک کیا جاچکا تھااور وہ ٹکٹ لینے والے تھے تاکہ جہاز پر سوار ہو سکیں۔