(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )یہودی مذہبی رہنماؤں نے صہیونیوں کو فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیزی کرنے پر اکسایا اس دوران صہیونی فورسزنے نے شرپسند صہیونیوں کو مکمل تحفظ فراہم کئے رکھا۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر اور اسرائیلی جرائم پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے رکن ذیاب اشعور نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کےقدیمی علاقے مسعودیہ کے گاؤں برقتہ پر درجنوں صہیونی آبادکاروں نے یہودی مذہبی رہنماؤں کی سرپرستی میں دھاوا بولا اور اشتعال انگیز سرگرمیاں انجام دیں۔
انھوں نے بتایا کہ جب تک صہیونی آبادکار اپنی اشتعال انگیز سرگرمیوں میں مصروف رہے مقامی فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل رکھا گیا۔
واضح رہے کہ مسعودیہ کا علاقہ فلسطین میں آثار قدیمہ کی حیثیت سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اسی علاقے میں وہ قدیمی حجاز ریلوے سٹیشن قائم تھا جو سعودی عرب کے حجاز کے علاقے سے فلسطین کو جوڑتا تھا۔ 1914 سے قبل یہ ریلوے ستیشن پوری طرح بروئے کارہو چکا تھا۔ تاہم اسرائیلی قابض فوج نے بعد ازاں اس ریلوے سٹیشن کو ختم کر کے اس علاقے کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ تب سے اس علاقے میں یہودی ناجائز کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل یہودی آبادکاروں کو استعمال کر کے اس علاقے کو یہودیانے کی کوشش میں ہے۔