(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) ایاد البزم کے مطابق مصری انتظامیہ کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہ کرتے ہوئےرفح کراسنگ کو کل سےمکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی محصور علاقہ غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم کی جانب سےجاری کی گئی اطلاعات کے مطابق مصر ی وزارت داخلہ نے مصر کے بارڈررفح کراسنگ کو فلسطینیوں کی آمد رفت اور اشیاء کی ترسیل کے لیے دوبارہ بندکرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ فلسطینی وزارت داخلہ کے مطابق اس قبل مصری حکام کی جانب سے سوائے جمعہ اور ہفتے کے ہر روز سرحدی گذرگاہ کو فلسطینیوں کےعام استعمال کے لئے کھولا جاتا رہا ہے۔
ترجمان ایاد البزم نے اپنے بیان میں مزید بتایا ہے کہ مصری انتظامیہ کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم رفح کراسنگ کو کل سےمکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔