(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 95ویں روز سے فلسطینی کی جاری ہڑتال کےبعد صہیونی جیل انتظامیہ نے رہائی دینے کی بجائے ان کی قید میں مزید توسیع کو روکتے ہوئےفیصلے کو منجمد کر دیا ہے تاہم فصفوص کی جانب سے صہیونیوں کے اس فیصلے کا ردعمل پانی پینے سے بھی انکار کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی غیر قانونی حراست کی پالیسی کےتحت قید فلسطینی قیدی اورباڈی بلڈنگ چیمپئن کاید فصفوص مسلسل 95 ویں روز بھی احتجاجی بھوک ہڑتال پر ہیں، اسرائیل کی جانب سے بغیر کسی الزام یا مقدمے کے ان کی حراست کے خلاف فلسطینیوں کااحتجاج جاری ہے۔
مسلسل جاری بھوک ہڑتال کے نتیجے میں فصفوص کا کم از کم 40 کلو گرام وزن کم ہوگیا ہے اور حالیہ دنوں میں ان کی صحت خاصی بگڑ گئی ہے۔
مزید معلومات کے مطابق فصفوص نےبتایا کہ انہوں نے ڈاکٹروں کو بتایا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کی جانب سے اپنی انتظامی حراست کو منجمد کرنے کے فیصلے کے بعد پانی بھی پینا بند کردیں گے۔
خیال رہے کہ 95ویں روز سے فلسطینی کی جاری ہڑتال کےبعد صہیونی جیل انتظامیہ نے رہائی دینے کی بجائے ان کی قید میں مزید توسیع کو روکتے ہوئے قید کو منجمد کردیا ہے تاہم فصفوص کی جانب سے صہیونیوں کے اس فیصلے کا ردعمل پانی پینے سے بھی انکار کی صورت میں سامنے آیا ہے۔