(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکام نے فلسطینیوں کی زرعی زمین اور رہائشی مکانات غیر قانونی طورپر صیہونیوں کو فروخت کیئے ہیں جس کے خلاف فلسطینی شہریوں نے احتجاج کیا ۔
ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے جنوبی ضلع سلوان میں وادی حلوہ کے مقام پر صیہونی حکام نے غیرقانونی طورپر فلسطینی زرعی اراضی اور اس پر تعمیر رہائشی مکان غیر قانونی اور خفیہ طور پر صہیونی آبادکاروں کو فروخت کیا گیا ہے۔
صیہونی حکام کے اس غیر قانوی اور غیر انسانی فعل کی خبر ہوتےہی فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے شدید احتجاج کیاجس کے بعد اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے روایتی طریقہ طاقت کا بھرپور استعمال کیا جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اس موقعے پر قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین پرمرچوں والی گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ۔