(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئےسابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اسرائیل کے خلیجی ممالک کےساتھ تاریخی سفارتی معاہدوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان معاہدوں سے فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدہ طے پانے کی ضرورت ختم نہیں ہوتی۔
مقبوضہ فلسطین کے شہرتل ابیب میں اسرائیلی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ برائے نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز کے ایک پینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ اپنے 16 سالہ دور میں اسرائیل کے ساتھ میرا اگر کوئی تنازع تھا تو وہ دو ریاستی حل تھا، انھوں نے کہ اسرائیلی شہریوں کی طرح فلسطینیوں کو بھی پر امن اور پرآسائیش زندگی گزار نے کا حق حاصل ہے۔
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اسرائیل کے چار عرب ممالک کے ساتھ گذشتہ سالوں کے دوران طے پانے والے سفارتی تعلقات کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ معاہدہ ابراہیم کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی کی امن معاہدے طے پانے کی ضرورت ختم نہیں ہوجاتی ہے، ہمیں فلسطینیوں کو جینے کا موقع دینے کے حق سے محروم نہیں کرنا چاہیے