(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جلوس کی صورت میں فلسطینیوں کا یہ قافلہ قبرستان پہنچا، فلسطینی شرکاء نے تدفین کے بعد صہیونی جارحیت کے نا ختم ہونے والے سلسلے کے خلاف مزاحمت اور آزادی فلسطین کے حق میں بھر پور نعرے لگائے۔
مقبوضہ فلسطین کے علاقے نابلس میں صہیونی فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے والے دو بے گناہ فلسطینی نوجوانوں عبدالرحمٰن صبوح اورمحمد العزیزی کے جسد خاکی غم و دکھ کے ساتھ صہیونی جارحیت کا مقابلہ کر نے والے بہادر متعددفلسطینی شہریوں کی شرکت میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
القدس : صہیونی فوج کی فائرنگ سے شہید فلسطینی ماں کا جسد خاکی ورثہ کے حوالے
قابض صہیونی فوجیوں نے ایک روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں رات گئے چھاپہ مار کارروائی کر کے متعدد فلسطینیوں کو گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ 6 نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں22 سالہ محمد العزیزیسینے میں گولی لگنے اور29 سالہ عبدالرحمٰن سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے ۔
صہیونی فوج کی دہشت گردانہ کارروائی کے واقعے میں دیگر 4 فلسطینی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے تھےاور ان میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، شہید نوجوانوں کا جسد خاکی رفیدیا ہسپتال سےورثاء کے حوالے کی گئیں تھیں بعد ازاں شہداء کی نماز جنازہ شہداء اسکوائر میں ادا کی گئی جس کے بعد ایک جلوس کی صورت میں فلسطینیوں کا یہ قافلہ شہر کے قبرستان پہنچا، فلسطینی شرکاء نےتدفین کے بعدصہیونی جارحیت کے نا ختم ہونے والے سلسلے کے خلاف مزاحمت اورآزادی فلسطین کے حق میں بھر پور نعرے لگائے۔