(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدی کے وکیل نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ خلیل عوادہ کی صہیونی جیل سے رہائی کیلیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی غیر قانونی جیلوں میں قید فلسطینی اسیر خلیل عوادہ جو گذشتہ 156 روز سے اپنی غیر قانونی صہیونی حراست کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال پر قائم ہیں اور شدید بیماری کے باعث جیل کے ہسپتال میں منتقل کیے گے ہیں کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی فوری رہائی کی درخواست کو اسرائیلی عدالت میں مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیو نی جیل میں فلسطینی کی بھوک ہڑتال 108ویں روز میں داخل
فلسطینی قیدی کے وکیل نے خلیل عوادہ کی تیزی سے بگڑتی صحت کی صورت حال کے باعث صہیونی حکومت اور جیل انتظامیہ کوعوادہ کی زندگی کا مکمل ذمہ دار قرار دیا ہے اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ طویل عرصے سے بھوک ہڑتال پر قائم فلسطینی قیدی خلیل عوادہ کی صہیونی جیل سے رہائی کیلیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عوادہ کی صحت کی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہےاوران کا وزن آدھے سے زیادہ کم ہو چکا ہےجبکہ کمزوری کے باعث ان کی بینائی بھی شدید متاثر ہو رہی ہےکہ وہ پنے خاندان کو بھی پہچاننے کے قابل نہیں ہیں۔
واضح رہے کہاسرائیلی عدالت نے گذشتہ ہفتے سیشن ملتوی کرنے کے بعد خلیل عوادہ کی اپیل پر غور کرنے کے لیے درخواست کی سماعت کی تھی جس میں عدالت میں میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی اور اسیر کی صحت کی سنگینی کاتفصیلی حال بیان کیاگیا تھا۔