• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

بھارتی جنیتا پارٹی کے رہنماؤں کی رسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی اسلام فوبیا کے مغربی ایجنڈا کی کڑی ہے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

جمعرات 09-06-2022
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
بھارتی جنیتا پارٹی کے رہنماؤں کی رسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی اسلام فوبیا کے مغربی ایجنڈا کی کڑی ہے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مشترکہ  مذمتی بیان میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلام امن و محبت کا پیغام دیتا ہے اوراسلام میں  تمام مذاہب کے احترام کی تعلیمات دی گئی ہیں جبکہ بھارتی حکمران جماعت کی رہنماؤں کی جانب سے توہین آمیز بیانات عالم اسلام کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین بشمول جماعت اسلامی سندھ کے امیر سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، پاکستان مسلم لیگ (ف) کے رہنما سردار رحیم، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ارشد نقوی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرازہر علی ہمدانی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما سید طارق حسن، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما علامہ قاری عثمان، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر تقوی، متحدہ علماء محاذ کے علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ امین انصاری، علامہ عبد الخالق فریدی، آل پاکستان مسلم اتحاد کے چیئر مین علامہ فیروز الدین رحمانی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، کشمیری رہنما بشیر سدوزئی، پائیلر کے چیئر مین کرامت علی، ہیومن رائٹس کونسل کے صدر جمشید حسین، سماجی رہنما عرم بٹ، ریحانہ عزیز، نسرین میمن، اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکمران جنیتا پارٹی کی جانب سے پیغمبر اکرم کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے توہین آمیز واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مغرب کے اسلام فوبیا ایجنڈا کو جنوبی ایشیاء میں پروان چڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھرتی حکمران جماعت کے رہنماؤں کے اقدام نے بھارت کی جمہوریت کے کھوکھلے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام امن و محبت کا پیغام دیتاہے اور تمام مذاہب کے احترام کی تعلیمات دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمران جماعت کی رہنماؤں کی جانب سے توہین آمیز بیانات عالم اسلام کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا پوری دنیا میں کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے گئے ہیں عالمی برادری بھارت کے خلاف سخت کاروائی کرے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت ایک طرف ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہے تو اب ساتھ ساتھ مذہبی منافرت کے ذریعہ جنوبی ایشیاء کو غیر مستحکم کرنے اور خطے میں نفرت پھیلانے کے مغربی ایجنڈا پر کاربند ہے۔

بیان میں مصر، قطر، بحرین، ایران، کویت اور سعودی عرب سمیت دیگر مسلمان ممالک کی جانب سے سفارتی سطح پر بھارت کے خلاف احتجاج کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان حکومت بھرتی حکمران جماعت کے رہنماؤں کے اس اقدام پر سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے۔

Tags: اسلام فوبیابھارتی جنیتا پارٹیبھارتی صہیونیتفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانمسلمان ممالک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.