(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی حکام نے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت خواتین اور بچوں سمیت 90 فلسطینیوں کی قید کے احکامات جاری کردیئے۔
صیہونی حکام نے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت فلسطینیوں کی قید کے احکامات جاری کئے ہیں جن میں خواتین بچے اور بعض پہلے سے قید فلسطینی ہیں جن کی مدت قید میں 2 سے 6 ماہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کی قید میں سزا کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد دوبارہ بھی تجدید کی جاسکتی ہے ۔
اس وقت صیہونی عقوبت خانوں میں لگ بھگ 5700 فلسطینی قید ہیں جن میں سے 500 سے زائد انتظامی انتظامی حراست کے غیر قانونی پالیسی کے تحت قید ہیں ،
واضح رہے کہ انتظامی حراست کے قانون کے تحت اسرائیلی حکام کسی بھی فلسطینی کو بغیر کسی الزام یا مقدمے کی سماعت کے "ان خفیہ دستاویزات” کی بنیاد پر قید کرتے ہیں جسے وکیل کو بھی دیکھنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے ۔