روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی کا تقدس پامال کرنےکا سلسلہ جاری۔گزشتہ روزاتوار کو درجنوں کی تعداد میں آباد کار مسجد میں گھس آئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز بھی 84 کے قریب یہودی آباد کار صہیونی فوج اور پولیس کی سرپرستی میں مسجد کے احاطے میں داخل ہو گئے اور دندناتے رہے۔
مقامی ذرائع کاکہنا تھا کہ 84 کے قریب آباد کار مختلف گروہوں کی شکل میں مغاربہ دروازے سے داخل ہوئے اورانہوں نے اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی بھی کوشش کی۔
یاد رہے کہ مذہبی عبادات کی آڑ میں مسجد اقصی پر آئے روز دھاوا بولنا اور اس کاتقدس پامال کرنا یہودی آباد کاروں کا وطیرہ بن چکا ہے او ر اسرائیلی فوج ان کی مکمل سرپرستی کے لیے ان کے ہمراہ موجود ہوتی ہے۔
اسرائیلی آباد کاروں کے مسجد پر دھاوے کے وقت وہاں موجود مسلمان عبادت گزاروں کو سیکورٹی کے نام پر شدید حراساں کیا جاتاہے اور انکو ایک جگہ پر محصور کردیا جاتا ہے ااور جب تک یہودی آباد کار مسجد میں موجود رہتے ہیں،مسلمان عبادت گزاروں کو اپنی جگہ سے ہلنے تک کی اجازت نہیں ہوتی۔