(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوجیوں پر حملے کے الزام میں گرفتار فلسطینی شہری نے اپنے بیٹے کی انتظامی حراست کے تحت گرفتار اور ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بطور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صیہونی عقوبت خانے عسقلان میں عمر قیدکی سزا کاٹنے والے51 سالہ فلسطینی شہری خليل أبو عرام نے اپنے بیٹے احمد جو ستمبر 2019سے انتظامی حراست کے تحت قید ہے سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے باعث بطور احتجاج بھوک ہڑتال کا علان کیا ہے۔
واضح رہے کہ خلیل ابو عرام کو قابض صیہونی فوج نے31ستمبر 2002 کو مقبوضہ فلسطین کے شہریطامیں صیہونی فوجیوں پر حملہ کرنے والے الاقصی شہداء بریگیڈ کی رہنمائی کرنے اور اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ اب تک اسرائیلی جیلوں میں زندگی کے 16 سال گزار چکا ہے ۔