(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور ایپل کی جانب سے آن لائن دنیا کے نقشوں سے فلسطین کو حذف کرنے اور فلسطین کی جگہ پورے ملک کو اسرائیل قراردینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی حربوں سے ہمارے دلوں میں فلسطین کی محبت کو کم نہیں کیا جا سکتا ہے۔
متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ گوگل انتظامیہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس قسم کے حربوں سے ہمارے دلوں میں فلسطین کیلئے محبت میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین روز قبل سب سے بڑے انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل اور ایپل کی جانب سے آن لائن نقشوں میں فلسطین کو حذف کردیا گیا تھا جبکہ اس کی جگہ پورے علاقے کو اسرائیل قرار دیا گیا تھا جس پر پوری دنیا میں اس اقدام کی مذمت کی جارہی ہے ۔