(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کے معروف اخبار نے انکشاف کیا گیا ہے کہ 1967 کی جنگ میں شہید ہونے والے 80 سے زائد مصری فوجیوں کی اجتماعی قبر اسرائیلی ٹورسٹ پارک میں ہے۔
قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار ہارتیز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 1967 کی جنگ کے دوران اسرائیل نے شام، مصر اور اردن کے خلاف فتح حاصل کرتے ہوئے جزیرہ نما سینائی، جو لان کی پہاڑیوں، غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا۔ جنگ کے دوران مصر ی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 11000 سے تجاوز کر گئی۔
یہ بھی پڑھیے
غزہ میں فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کی تاریخ
اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ5 جون 1967 کو اسرائیلی فوجیوں اور 100 مصری فوجیوں کے ایلیٹ گروپ کے درمیان قبوص کے علاقے میں جنگ چھڑ گئی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے تقریباً 80 مصری فوجیوں کو ایک مشہور اسرائیلی سیاحتی پارک قبوص کے نیچے دفن کیا گیا ہے۔
ہاریٹز نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی کبٹز کے باشندوں نے جہاں فوجیوں کو دفن کیا جاتا ہے، 1990 کی دہائی میں اس واقعہ کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کی، لیکن اسرائیلی فوج نے انہیں اس حوالے سے بات کرنے سے روک دیاتھا۔