• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 6 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

80 کے قریب یہودی آباد کاروں کا ایک دفعہ پھر مسجد اقصی پر دھاوا

بدھ 24-07-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
80 کے قریب یہودی آباد کاروں کا ایک دفعہ پھر مسجد اقصی پر دھاوا
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی کا تقدس پامال کرنےکا سلسلہ جاری۔گزشتہ روز درجنوں کی تعداد میں آباد کار مسجد میں گھس آئے۔

تفصیلات کے مطابق  اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز بھی 80 کے قریب یہودی آباد کار صہیونی فوج اور پولیس کی سرپرستی میں مسجد کے احاطے میں داخل ہو گئے اور دندناتے رہے۔

مقامی ذرائع کاکہنا تھا کہ  آباد کار مختلف گروہوں کی شکل میں مغاربہ دروازے سے داخل ہوئے  اورانہوں نے اپنی مذہبی  رسومات کی ادائیگی کی بھی کوشش کی۔

یاد رہے کہ مذہبی عبادات کی آڑ میں مسجد اقصی پر آئے روز دھاوا بولنا اور اس کاتقدس پامال کرنا یہودی آباد کاروں کا وطیرہ بن چکا ہے او ر اسرائیلی فوج ان کی مکمل سرپرستی کے لیے ان کے ہمراہ موجود ہوتی ہے۔

اسرائیلی آباد کاروں کے مسجد پر دھاوے کے وقت وہاں موجود مسلمان عبادت گزاروں کو سیکورٹی کے نام پر شدید حراساں کیا جاتاہے اور انکو ایک جگہ پر محصور کردیا جاتا ہے ااور جب تک یہودی آباد کار مسجد میں موجود رہتے ہیں،مسلمان عبادت گزاروں کو اپنی جگہ سے ہلنے تک کی اجازت نہیں ہوتی۔

Tags: مسجد اقصی پر ایک دفعہ پھر یہودی آباد کاروں کا دھاوا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.