(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بچے کو صہیونی پولیس نے گذشتہ سال جون میں مقبوضہ بیت المقدس سے حراست میں لیا تھا۔
غیر قانونی صہیونی ریاست کے جرائم اور فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی عدالت نے نو عمر فلسطینی بچے عمر عامر الراشق کو قید اور اس کے والدین کوجرمانہ کی سزاسنادی ہے۔
صیہونی عدالت نے نو عمر الراشق کو 16 ماہ قید کی سزا کے جبکہ اس کے والدین کو ایک ہزار اسرائیلی شیکل ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع سلوان سے تعلق رکھنے والے آٹھ سالہ عمر عامر الراشق کو اسرائیلی پولیس نے 22 جون 2022 کو مقبوضہ یروشلم سے گرفتار کیا تھا جس کے خلاف الزام ہے کہ اس نے مزاحمت کاروں کو اسرائیلی فوج کی خبریں دی تھیں۔