(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )76سالہ فلسطینی بزرگ کو صیہونی فوج نے2017ء کو یونان سے واپس فلسطین پہنچنے پر گرفتار کرکے تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہےکہ 76 سالہ فلسطینی بزرگ یوسف ابو الخیر کو صیہونی جیل سے تین سال میں رکھنے کے بعد گزشتہ روز رہا کردیا گیا ، 2017 میں یونان سے مقبوضہ فلسطین واپس آنے پر صیہونی فوج نے انھیں بغیر کسی جرم کے گرفتارکرکے جیل میں ڈال دیا تھا ۔
واضح رہے کہ اسیریوسف ابو الخیر کی پہلی گرفتاری 1969ء میں عمل میں لائی گئی تھی اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ سنہ 1985ء میں فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کےتبادلے کے ایک معاہدے میں ابو الخیر کو رہا کردیاتھاگیا تھا تاہم اس وقت تک وہ 16 سال قید کاٹ چکے تھے۔