• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

اسرائیلی حملوں میں خواتین اوربچے شہید ہورہےہیں، قطر کی  غزہ پر بمباری کی مذمت

جمعرات 14-11-2019
in صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیلی حملوں میں خواتین اوربچے شہید ہورہےہیں، قطر کی  غزہ پر بمباری کی مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قطر نے اسرائیلی  فوج کی غزہ میں بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فوج غزہ میں بےدریغ حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، اقوام متحدہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت بند کرائے۔

قطرکے وزیر انصاف عیسٰی بن سعد النعیمی کی جانب سے جاری بیان  میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز قطری کابینہ  میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت  میں نہتے فلسطینی شہریوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔

وزیرانصاف کی جانب سے جاری بیان میں قطر نے صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے نہتے شہریوں پرحملوں کو فوری طور پر بند کرے۔قطری حکومت نے کہا ہے کہ صہیونی فوج غزہ کی پٹی میں بے دریغ حملے کرکے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں عام شہری جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں شہید ہو رہے ہیں۔

دوحا نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری حرکت میں آئے اور غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کو بند کرانے کے لیے اپنی ذمہ دایاں پورے کرے۔قطر نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھنے اور اسرائیلی ریاست کے جرائم کو مسلسل بے نقاب کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

Tags: صیہونی جارحیتعیسٰی بن سعد النعیمیغزہ پر بمباریقطری وزیر انصاف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.