• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

قبلہ اول کا تحفظ پورے عالم اسلام کی ذمہ داری ہے، تحریک اسلامی جہاد

منگل 22-10-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
0
SHARES
6
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی فلسطینی تنظیم دفاع قبلہ اول سے دست بردار نہیں ہوسکتی۔

بیان میں ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی کے اشتعال انگیز عمل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قبلہ اول کی بے حرمتی اور یہودی آباد کاروں کے دھاوے آتش فشاں بن کر پھٹ سکتے ہیں جس کی لپیٹ میں آکر بڑا نقصان ہوسکتا ہے ۔

صیہونی ریاست اسرائیلی کی حکومتی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ پر شرپسند یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیز دھاوے، اور مقدس مقامات کی بے حرمتی  کسی بڑے نقصان کا باعث بنے گی۔

بیان میں جماعت نے فلسطینی قوم کے تمام دھڑوں  پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں،  قبلہ اول کا دفاع نہ صرف فلسطینی قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے بلکہ یہ پورے عالم اسلام کی ذمہ داری ہے۔ فلسطینی قوم قبلہ اول کے دفاع کے لیے ہرقربانی دینے کے لیےتیار ہے۔بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیز دھاوے مقدس مقام کے تقدس کو پامال کرنے کی دانستہ سازش ہیں جس کےنتیجے میں فلسطینی قوم میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست دائیں بازو کے مذہبی انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں میں یرغمال ہوچکی ہے۔ یہودی مذہبی گروہ آباد کاروں کو آئے روز قبلہ اول پردھاووں کے لیے ترغیبات دیتے ہیں۔

Tags: "مسجداقصیٰ"تحریک اسلامی جہادشرپسند یہودی آبادکارصیہونی ریاستقبلہ اول کا تحٖظ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.