(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کی زمین قبض کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں کارروائی کرتے ہوئے فلسطینیوں کی ہزاروں دونم زمین ضبط کرلی۔
مقامی فلسطینی سماجی کارکن اور دیوار فاصل کی سرگرمیوں کے خلاف سرگرم کمیٹی کے سربراہ راتب الجبور کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام نے جنوب مشرقی الخلیل میں یطا اور بنی نعیم کے مقامات پر فلسطینیوںکی 4800 دونم راضی غصب کرلی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے بیرین، خلہ الفرن اور عین الشنار میں فلسطینیوںکی اراضی پر غاصبانہ قبضے کی مہم شروع کی ہے۔ قابض فوج نے مقامی فلسطینی شہریوں کو اراضی خالی کرنے45 دن کی مہلت دی ہے۔
راتب الجبور نے انکشاف کیا کہ فلسطینیوںکی مغصوبہ اراضی کی زمین’بنی حیفر’ یہودی کالونی کی توسیع کے لیے استعمال کی جائے گی۔