یہودی آبادکاروں اور شرپسند یہودی طلبہ کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری۔
شرپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر حملوں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز درجنوں یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزدرجنوں یہودی آباد کاروں اورمتعدد یہودی طلبا نے قابض صیہونی فوج کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے ’مراکشی دروازے‘ سے قبلہ اول پردھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں قبلہ اول اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے رہے۔
صیہونیوں کے مسجد القصیٰ پر حملے کے موقع پر صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی دروازے بند کر دیے گئے اور فلسطینیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، اس موقع پر یہودی آبادکاروں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کا باب المغاربہ سنہ 1967ء کے بعد قابض صہیونیوں کے نرغے میں ہے اور یہودی اسی دروازے کو قبلہ اول میں دھاووں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اس موقع پر اسرائیلی فوج نے اور پولیس نے آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔ مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز قبلہ اول پرہونے والے یہودی حملے میں یہودی مذہبی پیشوا بھی شامل تھے۔