(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ضعیف العمر فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور فلسطینی رہنما انتظامی قید کی پالیسی کے تحت سات ماہ صیہونی زندان میں گزارنے کے بعد آج رہا کردئے گئے۔
تفصیلات کےمطابق فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ دشمنی کے الزام اور انتظامی قید کی پالیسی کے تحت صیہونی زاندا ن میں سات ماہ گزارنےوالے 68 سالہ فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن محمد ابوطیر کو آج شام رہا کردیا گیا ہے ۔
2006ء میں مقبوضہ بیت المقدس سے اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کی ٹکٹ پر فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہونے والے ضعیف العمر محمد ابو طیر اپنی 68 سالہ زندگی کے 34 سال اسرائیلی بربریت کے باعث صیہونی زندانوں میں گزار چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ محمد ابوطیر کو 9 کتوبر 2010ء کو اسرائیلی حکام نے بیت المقدس سے بے دخل کرتے ہوئے ان کی شہریت ضبط کرلی تھی جس کے بعد وہ صرف مقبوضہ غرب اردن تک محدود کردئے گئے تھے ۔