(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی زندان میں بغیر کسی جرم کے 26 ماہ تک قید رہنے والے فلسطینی کو احتجاجاً بھوک ہڑتال کے بعد صیہونی زندان سے گزشتہ روز رہا کردیا گیا
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات رکھنے والے ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر قلقیلہ کے 29 سالہ رہائشی محمد فیصل ابو سالم کو صیہونی فوج نے 14 دسمبر 2017 میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتارکیا تھا۔
اس دوران نا تو محمد فیصل ابو سالم پر کوئی مقدمہ چلایا گیا اور نا الزام کے حوالے سے کچھ بتایا گیا ، محمد فیصل ابو سالم نے صیہونی فوج کے اس غیر قانونی اقدام پر احتجاجاً بھوک ہڑتال شروع کی تھی ۔
واضح رہے کہ اس وقت بھی صیہونی زندانوں میں 12 فلسطینی قیدی موجود ہیں جو انتظامی حراست کے غیر قانونی اقدامات کےخلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں ایک 24اردنی دوشیزہ بھی شامل ہے ۔