(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مشرقی لبنان کے علاقے بعلبک میں قابض اسرائیلی ڈرون کے حملے میں ایک لبنانی شہری جامِ شہادت نوش کر گیا۔
لبنانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملہ بعلبک کے مغربی علاقے کفر دان میں کیا گیا جہاں ڈرون نے ایک شخص کو اس کے گھر کے سامنے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔
یہ حملہ ستائیس نومبر 2024 کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ لبنانی اعداد و شمار کے مطابق معاہدے کے بعد سے قابض اسرائیل کی جانب سے ہزاروں خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں جن میں اب تک تقریباً دو سو سولہ افراد شہید اور پانچ سو آٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔