• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

 20سال صہیونی قید میں کینسرسے لڑنے والا فلسطینی زندگی سے آزاد ہو گیا

جمعہ 24-09-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
 20سال صہیونی قید میں کینسرسے لڑنے والا فلسطینی زندگی سے آزاد ہو گیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی جیل میں سالوں سے طبی غفلت کا سامنا کر نے والا حسین مسالمہ گذشتہ کئی مہینوں سے  کینسر کی  شدیدتکالیف میں صرف پین کلرز پر گزارہ کررہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی  مظالم کا شکار 39 سالہ فلسطینی جو بغیر کسی جرم کے صرف 19 سال کی عمر میں 2002 میں اسرائیلی  غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید کیا گیا تھا  دوروزقبل  قابض صہیونی جیل انتظامیہ نے نہایت پیچیدہ صورت حال میں ہسپتال منتقل کر دیا تھا تاہم صہیونی جیلوں میں جاری فلسطینیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے باعث  حسین مسالمہ کو اس وقت ہسپتال منتقل کیا گیا کہ جب زندگی کی ذرا بھی امید باقی نہ رہی جس کے نتیجے میں گذشتہ روز  حسین مسالمہ زندگی سے ہمیشہ کے لیے آزاد ہوگیا۔

واضح رہے کہ حسین مسالمہ کے بوڑھے والدین کی جانب سے چند ماہ قبل ایک درخواست  بھی صہیونی عدالت میں جمع کروائی گئی تھی جس میں انہوں نے کینسر کی آخری اسٹیج پر کھڑےحسین کی انتہائی خراب حالت کے  پیش نظر فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا جسے صہیونی عدالت نے منظور نہیں کیاتاہم مجبور والدین کی جانب سے ایک اور درخواست جس میں اسیر کے ساتھ قید میں  چند روز گزارنے کی اپیل کی گئی تھی تاکہ  حسین کےقریب رہنے کی تھوڑی مہلت مل جائے۔

اسرائیلی جیل میں سالوں سے طبی غفلت کا سامنا کر نے والا حسین مسالمہ گذشتہ کئی مہینوں سے  کینسر کی  شدیدتکالیف میں صرف پین کلرز پر گزارہ کر رہا تھا اور کئی مہینوں کی تکالیف کے بعدصہیونی عدالت نے بالآخر حسین کی زندگی کی امید  نہ پا کر  دو روز قبل اسے رہا کر دیا تاہم ہسپتال میں ایک روز تک مصنوعی سانسوں کے ذریعے زندہ رہنے کے بعد حسین مسالہ شہادت پا گیا۔

Tags: اسرائیلی عدالتحسین مسالمہصہیونی قیدصہیونیئزمکینسرمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.