(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )غیر قانونی قابض یہودی آباد کاروں کا ایک دفعہ پھر مسجد اقصی پر دھاوا،166کے قریب یہودی آباد کار صہیونی افواج کی سرپرستی میں مسجد اقصی میں گھس آئے۔
تفصیلات کے مطابق یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی کے تقدس کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز بھی ایک ایسا ہی واقع پیش آیا جب 166 کے قریب یہودی آباد کار مسجد اقصی میں گھس آئے اور اسکے احاطے میں دندنانے لگے۔انکے ہمراہ سرپرستی کے لیے اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔
مسجد میں موجود ذرائع کا یہ کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں کے ہمراہ 40 صہیونی سرکاری ملازمین بھی شامل تھے۔یہ تمام لوگ گروہوں کی شکل میں مسجد میں داخل ہوئے۔
یا د رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصی کی بے حرمتی کرنا یہودی آباد کاروں کا وطیرہ بن چکا ہے ۔یہودی آباد کار مسجد میں داخل ہوتے ہیں ،وہاں موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور انکو مسجد سے باہر جانے پر مجبور کرتے ہیں۔واضح رہے کہ کہ اس کھلی بدمعاشی کے لیے انکو صہیونی فوج اور پولیس کی مکمل سرپرستی اورتحفظ حاصل ہوتا ہے۔