(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی عقوبت خانوں سے رہائی حاصل کرنے پر فلسطینی اسیر کے رشتہ داروں سمیت مزاحمتی تحریکوں کے سیکڑوں کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا اور رہائی پر مبارکباد دی۔
گزشتہ روز صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس کے رہائشی فلسطینی باشندے سامح دراغمہ کو 16 سال قید رکھنے کے بعد النقب جیل سے رہا کردیاگیا، رہائی کے موقع پر سامح دراغمہ کے رشتہ داروں اہلخانہ سمیت فلسطینی مزاحمتی تحریک کے سیکڑوں کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور رہائی پر مبارکباد دی ۔
واضح رہے کہ سامح دراغمہ اور ان کی والدہ کو 2004 میں مسجد اقصیٰ کے احاطے سے انتفادہ کے دوران گرفتار کرکے 16 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ، ان کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کو کچھ ماہ بعد رہا کردیا گیا تھا تاہم سامح دراغمہ کو سولہ سال تک صیہونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل رکھا گیا تھا ۔