(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج پر پتھراؤں کے الزام میں صیہونی فوج نے 12 سالہ فلسطینی بچے کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے قلقیلیہ سے تعلق رکھنے والے بارہ سالہ خالد غنام کو ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا، اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد پر مزاحتمی کارروائیوں اور اسرائیلی فوج پر حملوں کے الزام ہیں۔
واضح رہے کہ بارہ سالہ خالد غنام آج بارہ سال کو مکمل ہوگیا ہے اور آج اس کی سالگرہ ہونی تھی جو اب نہیں منائی جاسکے گی اس کے سیل میں سالگرہ کی تقریبات یا موم بتیاں نہیں ہوں گی اسے یہ دن تن تنہا گزارنا پڑے گا