• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 6 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

یہودی شدت پسندوں کی ایک بار پھر مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی

منگل 09-07-2019
in صیہونیزم
0
یہودی شدت پسندوں کی ایک بار پھر مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا سلسلہ جاری،گزشتہ روزایک مرتبہ پھر درجنوں یہودی آبادکار مسجد اقصی کی بے حرمتی کرنے کے لیے مسجد میں داخل ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز درجنوں یہودی آباد کار اپنی مذہبی رسومات کی آڑ میں مسجد اقصی میں داخل ہو گئے اور وہاں عبادت کی غرض سے موجود فلسطینیوں پر تشدد کیا جبکہ قبلہ اول کی بے حرمتی کی، مقامی ذرائع سے موصول اطلاعات کے  مطابق صیہونی پولیس کی حفاظت میں درجنوں یہودی انتہاپسندوں نے مسجد الاقصیٰ میں داخل ہوکر اشتعال انگیز نعرے لگائے جبکہ مقدس مقامات کی بےحرمتی کی۔ 

فلسطینی محکمہ اوقاف کے ترجمان نے بتایا کہ مسجد میں داخل ہونے والے یہودی آباد کار مکمل طور پر صہیونی فوج کی حفاظتی تحویل میں تھے اور ان کا مقصد مذہبی رسومات کی ادائیگی نہیں بلکہ مسجد کی بے حرمتی تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس موقع پر مسجد کے محافظوں نے یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سےروکنے کی کوشش کی تو یہودیوں نے انہیں زدو کوب کیا۔

اسرائیلی پولیس نے  فلسطینی محافظوں کو پیچھے دھکیل دیا اور یہودی آباد کاروں کو آزادی کے ساتھ مسجد میں گھومنے کی اجازت دی گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی اس مسلسل اشتعال انگیز یلغار کے باعث مسجد اقصیٰ میں کشیدگی پائی جار ہی ہے۔ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر صہیونی فوج اورپولیس کی بھاری نفرتی تعینات ہے۔

Tags: فلسطینی مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا سلسلہ جاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.