(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )غیر قانونی یہودی آباد کار اپنے ناجائز توسیع پسندانہ عزائم پر کاربند،شرق اردن میں درجنوں عارضی گھر قائم کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق قابض یہودی آبادکاروں کی جانب سے سرزمین فلسطین پر قبضہ کرنے کا عمل مسلسل جاری ہے۔گزشتہ روز اردن وادی کے شمال میں واقع وادی الملیح میں درجنوں کی تعداد میں عارضی گھر تعمیر کر لیے۔یہ تمام گھر فلسطینی شہریوں کی ملکیت والی زمین پر تعمیر کیے گئے۔
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن عارف درغماہ نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے یہ تمام گھر فلسطینیوں کی زمین پر قائم کیے اور اگر چہ یہ عارضی ہیں لیکن یہ یہودی آبادکاروں کی روایت ہے کہ یہ جہاں قابض ہو جاتے ہیں وہاں سے واپس نہیں جاتے۔
انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے مزید ایسے گھروں کی تعمیر متوقع ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجود ہ عارضی گھروں کی تعمیر کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا گیا تھا اور گزشتہ ہفتے یہودی آباد کاروں نے اس سلسلے میں علاقے کا معائنہ بھی کیا تھا۔